(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ق لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے ان کی گرفتاری کا عندیہ بھی دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں رانا ثنا اللہ کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ دیکھو آپ ہمارے وزیراعظم عمران خان کیخلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو۔ آپ کے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنایا دیا۔اب گرفتاری عنقریب ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےخلاف گجرات میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہاگیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے عدلیہ کے گھیراواور ججوں کو آئینی کام سے روکنے کا کہا، وفاقی وزیر داخلہ نے ملازمین کے بچوں کو دھمکیاں دیں ،رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری اور ان کے بچوں کو دھمکی دی،وفاقی وزیر کے خلاف گجرات مکے تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز 2 میں مقدمہ درج کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج