ایشیاء کپ سے قبل ہی قومی ٹیم کو بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ہی قومی کرکٹ ٹیم کے اہم بولر محمد وسیم جونیئر انجری کا شکار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر محمد وسیم کو کمر میں دردکی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا،وسیم جونئیر کو پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف ہوئی جس کے بعد کمر کی تکلیف کے باعث محمد وسیم جونیئر کو دبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق محمد وسیم کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا جارہا ہے جس کے بعد معلوم ہوگا کہ صورتحال کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی پہلے انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں 27اگست سے شروع ہونے والا روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 28 اگست کو کھیلا جانا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی ایشیاء کپ سے آؤٹ