وفاقی کابینہ اور پاک فوج کےجنرل آفیسرز نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے جنرل آفیسرز نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں، ایسے میں عالمی اداروں اور تنظیموں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے کروڑوں ڈالر امداد کااعلان کیاگیاہے۔
وفاقی کابینہ نے سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی،وفاقی کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈریلیف فنڈ میں جمع ہو گی،کابینہ ارکان نے وزیراعظم کی اپیل پر متاثرین کی مدد کیلئے تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فوج کے جنرل آفیسرز اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 108 ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عابد شیرعلی طلب