(24نیوز)ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کیخلاف مس کنڈکٹ کے الزامات پر انتظامی درخواست جمع کرادی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست ہائی کورٹ کے ڈسپیچ برانچ کو موصول ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ درخواست میں شہباز گل کے بھائی یاسین گل کی طرف سے ممبر انسپکشن ٹیم سے مس کنڈکٹ پر کارروائی کی استدعاکی گئی ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اپنی حدود سے تجاوز کر کے آرڈر پاس کیا، شہباز گل رہائی کے بعد درخواست کی خود پیروی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مونس الٰہی نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کیخلاف درخواست جمع
Aug 25, 2022 | 23:01:PM