حریم شاہ بھی نسیم شاہ کی دیوانی نکلیں، نمبر مانگ لیا

Aug 25, 2023 | 09:21:AM
حریم شاہ بھی نسیم شاہ کی دیوانی نکلیں، نمبر مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے افغانستان کے خلاف  پاکستان کو  ایک بار پھر سے فتح دلوانے والے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ  کا نمبر مانگ لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز نسیم شاہ  آج کل گیند اور بلے دونوں سے خوب کارکردگی دیکھا رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ان کے چرچے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ حریف ملک بھارت میں بھی خوب ہوتے رہتے ہیں  اور ان کے فینز کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایشیا کپ میں بھارت اور پھر افغانستان کے خلاف ان کی پرفارمنس کے بعد  نسیم   شاہ کا نام بھارتی حسینہ اروشی روٹیلا کے ساتھ لیا  گیا اور اس کی وجہ بھی بھارتی حسینہ ہی تھیں ۔ْ

مشاہدے میں آیا تھا کہ بھارتی اداکارہ  نے نسیم شاہ کو برتھ ڈے wish  کی اس کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین پرفارمنس پر بھی انہیںappreciate کیا ، جس کے بعد ان دونوں کا نام ایک ساتھ سوشل میڈیا پر ابھرنے لگا ۔

اب پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ان کا نمبر مانگ لیا ہے، سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر حریم شاہ نے  نسیم شاہ کی افغانستان کے خلاف winning shot  کے بعد کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ’’کوئی  نسیم شاہ کا نمبر دے سکتا ہے ؟مجھے اس سے ایک کام ہے ‘‘۔

 واضح رہے کہ گزشتہ رات سری لنکا میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی،سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلےگئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہترین ثابت ہوا، افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔

 جواب میں قومی ٹیم نے 301 رنز کا ہدف 49.5 اوورز میں آخری وکٹ پر حاصل کرلیا۔امام الحق نے 91، بابر اعظم نے 53 اور شاداب خان نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخری لمحات میں نسیم شاہ پھر سے مرد بحران ثابت ہوئے، انہوں نے ایک بار پھر وننگ شاٹ کھیلا،نسیم نے آخری اوور میں افغان بولر فضل الحق فاروقی کو چوکا مار کر فتح افغانستان کے ہاتھوں سے چھین لی، انہوں نے قیمتی 10 رنز بنائے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب نسیم شاہ نے افغانستان کے ہاتھوں سے جیت چھینی، گزشتہ سال 7 ستمبر کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، آخری اوور تھا ،11 رنز تھے ، افغانستان کی جانب فضل الحق فاروقی  آخری اوور کر رہے تھے ،نسیم نے 2 گیندوں پر 2 چھکے لگاکر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔