مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا امکان،ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم،صبا پرویز) خطہ پوٹھو ہار، وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب حادثاتی صورتحال کے پیش نظر واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
شہر لاہور میں ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کچھ علاقوں میں ہلکی اور کچھ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج 50فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح158ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ180،سیدمراتب علی روڈپرشرح100ریکارڈ، فداحسین99،مال روڈپرآلودگی کی شرح94ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر قائد کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ دوپہر اور رات میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا 28 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں کراچی 21 نمبر پر ہے۔
بلوچستان اور سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم ژوب، موسی خیل، سبی، کوہلو، بارکھان اور خضدار میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اورساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مہنگائی سے تنگ عوام نے دکانوں میں لوٹ مار شروع کر دی
محکمہ موسمیا ت کے مطابق گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر تیز/ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق مردان،صوابی،نوشہرہ، بنوں،لکی مروت، کرک، مری وار گلیات میں کہیں بوندا باندی تو کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔
گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آگئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ کسی بھی ممکنہ حادثاتی صورتحال کے پیش نظر واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں، راولپنڈی میں رین ایمر جنسی نافذ ہے جب کہ نالہ لئی سمیت دیگر ندی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔