15 پر کال کرنیوالے خبردار،اہم فرمان جاری ہو گیا

Aug 25, 2023 | 10:38:AM

(24نیوز)ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پرغیرمتعلقہ کالرزکیخلاف کارروائی کافیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور شہر میں ہرماہ200 ٹاپ غیرمتعلقہ کالرزکوتنبیہ کیلئےکال بیک کی جا رہی ہے،تنبیہ کے باوجود 15 پر غیرمتعلقہ کالز کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے،15ایمرجنسی نمبرپرروزانہ کی بنیادپر70سے80ہزارکالزموصول ہوتی ہیں۔

ایس پی اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ہر ماہ 12 سے 15 لاکھ غیر متعلقہ کالز کی جارہی ہیں،غیر متعلقہ کالز کی وجہ سے ون فائیو ایمرجنسی نمبر مسلسل مصروف رہتا ہے،ایمرجنسی نمبرکےناجائزاستعمال سےسنگین صورتحال میں پھنسےشہریوں کی امدادمیں تاخیرہوتی ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پرغیر ضروری کالزسے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار 2 چھٹیاں بحال،ٹائم ٹیبل بھی جاری

مزیدخبریں