(24 نیوز )معاشی اعشاریوں میں پھنسے پاکستانیوں کو امریکی ڈالر نے مزید اذیت سے دو چار کر دیا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 78 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ، روپے کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی تھم نہ سکا،پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 301 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق بڑھتا درآمدی بل مسائل پیدا کررہا ہے ،ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 12.50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :حریم شاہ بھی نسیم شاہ کی دیوانی نکلیں، نمبر مانگ لیا