عمران خان کےپولیٹکل سیکرٹری کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ

Aug 25, 2023 | 11:09:AM

(ملک اشرف)پولیس نے سجاد علی خان کو عدالت پیش کردیا،ایس ایس پی ڈاکٹر انوش ، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف ودیگر افسران بھی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزم سجاد علی خان کی بازیابی پر درخواست نمٹادی۔

جسٹس محمد وحید خان نےشہزاد الطاف کی درخواست پر سماعت کی، ترجمان پولیس کے مطابق سجاد علی خان کینٹ کچہری سے پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔گزشتہ روز ملزم کو زمان پارک ناکے پر گرفتار کیا گیا۔ 

جسٹس محمد وحید خان  نے کہا کہ عدالت کے علم میں آنے کے بعد آپ نے گرفتاری ڈال دی، عدالت نے پولیس افسران سے استفسار کیا کہ آپ ایسی غیر قانونی چیزیں کیوں کرتے ہو ؟ ملزم کو آگے آنے دو۔

عدالت نے ملزم سے سوال کیا ہے کہ کیا آپ پولیس کی حراست میں بھاگے تھے ؟ جس پر ملزم سجاد نے کہا کہ جی میں پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔وکیل ملزم  نے عدالت سے کہا کہ میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:15 پر کال کرنیوالے خبردار،اہم فرمان جاری ہو گیا

 جس پر جج کا کہنا تھا کہ آپ نے اب کیاعرض کرنا ہے چھوڑیں اور ریمانڈ میں جاکر پیش ہوں۔

مزیدخبریں