جڑانوالا واقعات،تحقیقات کیلئے 6 رکنی مشترکہ جے آئی ٹی تشکیل

Aug 25, 2023 | 11:15:AM

(ویب ڈیسک) جڑانوالہ میں گھروں اور گرجا گھروں کو جلانے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

ضرورپڑھیں:صدر کا سرپرائز ،عمران خان کو بڑا دھچکا،ایک اور کھلاڑی چھوڑ گیا،خان لمبے عرصے کیلئے جیل میں پھنس گئے
پولیس کے مطابق جڑانوالہ واقعات کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی، ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے جڑانوالا میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کی تھی جس میں سے 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جڑانوالہ  واقعات پر 21 مقدمات درج  اور  160 ملزمان گرفتار ہیں جب کہ 21 مقدمات 5 ہزار سے زائد افراد کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں