(ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،محمد ابراہیم خان قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
تفصیلات کےمطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس محمد ابراہیم سے حلف لیا، تقریب میں نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے دیگر اعلیٰ جج حضرات، سینئر وکلا سمیت وکلا تنظمیوں کے عہدداروں نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی.
مزید پڑھیں:سائفر گمشدگی کیس، شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع