ہاتھ چومنا ، آ نکھوں پر لگانا، کابلی پلاؤ پر دلچسپ تبصرہ

Aug 25, 2023 | 11:58:AM

 (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ " کابلی پلاؤ " جو مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جس کی کہانی ایک نوجوان لڑکی اور ایک ۴۰ سالہ مذہبی آدمی کے گرد گھومتی ہے۔

  کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔

انہوں نے ڈرامہ کابلی پلاؤ پر دلچسب اور مزے مزے کے تبصرے پیش کیے.روبینہ اشرف کا تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے زیادہ رونگٹے کھڑے کرنے والا لمحہ  میرے لیے وہ تھا جب باربینہ کہتی ہے کہ اچھا حاجی صاحب اجازت دیں، انکا ہاتھ چومتی ہے، آنکھوں کو لگاتی ہے سب کے سامنے اور وہ اگے سے اللہ کی امان کہتے ہیں اور جب وہ جا رہی ہوتی تو شمیم ٹوکرا لیکر آجاتی  ہےپھر اسکے بعد سے تو قسط راکٹ کی رفتار  سے اوپر جاتی ہے۔

ان کا تعریف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ زبردست بہت خوب، میں مزید کس کس کو  شاباش دوں۔

پچھلی قسط میں بھی کابلی پلاؤ کی سبینہ فاروق کی تعریف کرتے ہوئے مرینہ خان کا کہنا تھا کہ اگر چہ وہ کراچی کی لڑکی ہے وہیں پیدا ہوئی پلی بڑی، اسکی والدہ میرے خیال میں پٹھان ہیں لیکن وہ اتنا اچھا کر رہی ہے کہ لگ نہیں رہا، اس نے " تیرے بن" حیا کو اتنا پیچھے چھوڑ دیا ہے کہ آپ دو لوگوں کو  ساتھ لگا نہیں سکتے یہ لگتی ہی نہیں کہ یہ وہ لڑکی ہے۔اور اسکے بال  ، اس نے کوئی خاص میک اپ نہیں کیا لیکن پھر بھی دل جیت رہی ہے۔ 

مزیدخبریں