(24نیوز) بلوچستان کے گلوکار گل میرجمالی نے نگران وزیراعظم سے منفرد انداز میں پنجرہ پل کی بحالی کی اپیل کردی۔
ویڈیو میں گلوکار نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے پنجرہ پل کو بحال کرنے کی اپیل کی ہے جو کہ پاکستان کے دیگر صوبوں سے واحد زمینی رابطہ ہے۔ اُنہوں نے پل کی تباہی سے مقامی لوگوں کی مشکلات کو اجاگر کیا۔
گانے کی ویڈیو میں گل میرجمالی کا مقامی لوگوں کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو واقعی سفر اور نقل و حرکت میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ پاک وطن کے وزیر اعظم کچھ کر کے دکھاو۔
یاد رہے کہ پنجرا پل پاکستان میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں واقع ہے۔ یہ 12 اگست 2023 کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا
پنجرہ پل صوبہ بلوچستان کا اہم زمینی رابطہ ہے جس کی وجہ سے دیگر صوبوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ نقصان کے نتیجے میں آمدورفت اور تجارت شدید متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں حکومت نے پل کی تعمیر نو کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا۔ علاقے کے لوگوں کو آنے جانے اور سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔