نگران وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

Aug 25, 2023 | 12:47:PM

 (24نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے  نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس (ر) مقبول باقر نگران وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے،درخواست گزار کے مؤقف پر جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ درخواست گزار غلط قانون بتا رہے ہیں، وہ پاکستان سروسز رولز دیکھیں۔

 ابراہیم ابڑو ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ جسٹس (ر) مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں،دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے واضح کیا کہ مقبول  باقر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہیں، وکیل احترام سے بات کریں۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے نگران  وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا وزن کم ہو گیا، زندگی کو سنگین خطرہ،اہم شخصیت نے بڑا انکشاف کر دیا



مزیدخبریں