اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنسے لطیف کھوسہ کو آدھے گھنٹے بعد باہر نکال لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) اسلا آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنسے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کو لفٹ کے دروازے توڑے کر آدھے گھنٹے بعد باہر نکال لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کیس کی سماعت کے بعد جب واپس روانہ ہوئے تو وہ عدالتی لفٹ میں پھنس گئے جس کے بعد ہائیکورٹ کی عمارت کے مینٹیننس ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی،لطیف کھوسہ تقریباً 30منٹ سے زائد لفٹ میں پھنسے رہے جب کہ مینٹیننس کے عملے نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر دروازہ نہ کھل سکا جس کے باعث لفٹ کے باہر کھڑے وکلا نے لفٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔
لطیف کھوسہ کے ہمران نعیم پنجو تھا بھی موجود تھے جنہوں نے لفٹ میں پھنسنے کے بعد ٹویٹ کیا کہ ’’ہم ہائی کورٹ کی لفٹ میں پھس گئے ہیں،سانس بند ہو رہا ہے،ابھی تک کوئی بندہ نہیں آرہا اوپر سے سے لائٹ بھی بند کر دی گئی ہے ‘‘۔
ہم ہائی کورٹ کی لفٹ میں پھس گئے ہیں،سانس بند ہو رہا ہے،ابھی تک کوئی بندہ نہیں آرہا اوپر سے سے لائٹ بھی بند کر دی گئی ہے ,
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) August 25, 2023
لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی دوسری منزل پر لفٹ میں پھنسے اور لفٹ گراؤنڈ فلور تک نہ پہنچی جس کے بعد لفٹ کے باہر موجود وکلا نے شور شرابا شروع کردیا،انتظامیہ نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کے لیے ریسکیو کے عملے کو طلب کیا جس کےبعد ریسکیو اہلکاروں نے لفٹ کا دروازہ توڑ کر تمام افراد کو باہر نکالا جس میں تمام افراد کی حالت غیر تھی اور وہ پسینے میں شرابور تھے،ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کی وجہ سے لفٹ رکی جب کہ لفٹ میں کوئی ایمرجنسی الارم نہیں ہے۔