(24نیوز) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین جاری ڈرامہ سیریل ’نوروز‘ میں اپنے غیر معمولی کردار ’رشتینا‘ کی وجہ سے بے پناہ پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔ ڈرامہ ایک چھوٹے سے گاؤں کی لڑکی اور اس کے بڑے شہر کے سفر پر مرکوز ہے۔
ماورا حسین کا نیجی چینل سے انٹرویو کے دوران اپنے کردار ’رشتینا‘ کی مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ سینز میں ایک کوڑا کرکٹ کا ڈھیر تھا اس بات کا مشاہدہ کرنا بہت بدقسمتی کی بات تھی کہ لوگ رات کو وہاں سوتے ہیں وہاں ایک سین کیا گیا جب کچرے کے بیچ ’رشتینا‘ سونے کیلئے جگہ بناتی ہے تو وہاں ایک پاگل آکر اسے چھیرتا ہے وہ منظر میرے لیے انتہائی مشکل تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سین میں اور اس سین کے بعد نہ صرف میں بلکہ پوری ٹیم متاثر ہوئی تھی کیونکہ یہ سوچنا بھی کافی مشکل تھا یہاں کے لوگوں کیلئے آرام کرنا، کھانا پینا، سونا اس جگہ پر جہاں ہمارے لیے ایک سین کو شوٹ کرنا بھی مشکل ہے۔ یہ میرے لیے بہت دل دہلا دینے والا تھا۔"
نوروز 2023 کی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن سیریز ہے، جس کی ہدایت کاری شہزاد کشمیری نے کی ہے۔ اُنہوں نے ساتھ ہی اس سیریز کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔ اس سیریز میں ماورا حسین 'رشتینا' کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
رشتینا ایک نوجوان لڑکی ہے جو پہاڑوں کے درمیان ایک ویران گاؤں میں رہتی ہے۔ اس کے محافظ والد درویش خان نے اسے بیس سال سے باہر کی دنیا سے دور تہہ خانے میں چھپا رکھا تھا۔ وہ اسے اپنے دفاع کی مہارتیں سکھاتا ہے اور بالآخر اسے اس کے دادا کاروان خان سے دور حفاظت کے لیے اسلام آباد بھیج دیتا ہے۔ اس کے آباؤ اجداد ہونے کے ناطے کاروان خان اسے مارنا چاہتا ہے کیونکہ اس کی ماں ایک گلوکارہ تھی۔ اس کے والد ارمغان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا جب وہ کاروان خان سے بچی رشتینا کو بچانے کے لیے بھاگ رہے تھے لیکن اپنی موت سے پہلے اس نے اپنی بیٹی کو اپنے بچپن کے دوست درویش خان کے حوالے کر دیا تھا جس نے اس کی پرورش کی۔