کراچی میں دھماکہ، کتنے افراد جاں بحق؟ کتنے زخمی؟

Aug 25, 2023 | 17:21:PM

This browser does not support the video element.

Read more!

(24 نیوز) کراچی میں دھماکہ کے باعث 8 افراد زخمی اور متعدد دوکانوں کو نقصان پہنچا، دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

کراچی میں لسبیلا کے قریب سیوریج لائن میں دھماکہ ہوا، دھماکے کے باعث 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد دوکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں۔ سیوریج لائن  میں اچانک سے گیس کے باعث دھماکہ ہوا جس سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، 2 ہوٹل مکمل طور پر مسمار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کو ابتک کا بڑا جھٹکا، امارات، سعودی عرب سمیت 6 بڑے ممالک کا اہم اقدام

علاقہ مکینوں کے مطابق نالے کور ہونے کے باعث گیس جمع ہوئی اور دھماکہ ہوا، اگر نالے کور نا کیے ہوئے ہوتے تو دھماکہ نہ ہوتا، ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے کسی قسم کا کوئی بارود نہیں ملا۔ تاہم دھماکے کی وجہ نالے پر سلیپ ہونے کی باعث گیس کا جمع ہونا ہے۔

افسوس ناک واقع  کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیس دھماکے سے متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں تباہ ہوئیں، گیس دھماکہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا، فوٹیج میں سیوریج نالے میں گیس بھر جانے کے بعد دھماکہ ہوتے، گاڑیوں کو ہوا میں اڑتے، اور بھگدڑ مچتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں