اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 314 روپے پر برقرار , یورو اور برطانوی پاؤنڈ سستا

Aug 25, 2023 | 18:13:PM

(24 نیوز) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈ اور یورو سستا ہو گیا۔

ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 314 روپے پر برقرار رہا، یورو 2 روپے کمی سے 339 روپے کا ہو گیا اور برطانوی پاونڈ بھی 1 روپے کم ہو کر 398 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 87 روپے اور سعودی ریال 84 روپے پر ہی برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،خریداروں نے سر پکڑ لیا

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا درآمدی بل مسائل پیدا کررہا ہے ،ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 12.50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں