شہباز شریف کے دفتر پہنچنے پر صحافیوں کے سوال،سکیورٹی گارڈز آگ بگولہ ہوگئے,ویڈیو سامنے آگئی

Aug 25, 2023 | 19:19:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)سابق وزیراعظم شہباز شریف کے حسن نواز کے دفتر پہنچنے پر صحافیوں کے سوالات پر  سکیورٹی گارڈز غصے میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق حسن نواز کے دفتر  پہنچنے پرصحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑکردی جس پر   پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز نے صحافیوں کو دھکے اور  گالیاں دیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی حفاظت پر مامور ایک سکیورٹی گارڈ نے صحافیوں کیساتھ نازیبا الفاظ استعمال کئے، جبکہ سکیورٹی گارڈ فرید نے صحافیوں کی جانب نامناسب اشارے کئے ۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے سکیورٹی گارڈز کی ن لیگ کے کارکنوں سے بھی تلخ کلامی ہو ئی ،ن لیگ کے کارکنوں کے بیچ بچاو کروانے پر سکیورٹی گارڈز آپے سے باہر  ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں:صدر علوی نے انشورنس کمپنی کی وفاقی محتسب فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کردی

سکیورٹی گارڈ فرید نےنجی ٹی وی کے صحافی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تمہارا منہ توڑ دونگا۔

مزیدخبریں