(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازسے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چیف آرگنائزر مریم نوازنے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں ملنے پر جین میریٹ کو مبارک دی اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں جین میریٹ کی خدمات کو بھی سراہا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آپ کی تعیناتی سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے،برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے استوار قریبی دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے علاوہ ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
مریم نواز نے سیلاب متاثرین اور بچیوں کی تعلیم کیلئے برطانیہ کی جانب سے مدد کو بھی سراہا اور شکریہ ادا کیا ،برطانوی ہائی کمشنر نے نیک تمناﺅں کے اظہار پر مریم نوازکا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دھماکہ، ویڈیو سامنے آ گئی