عمران خان سے ملاقات پر دائر درخواست ،عدالت کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن خارج

Aug 25, 2023 | 19:56:PM

(ملک اشرف) چیئرمین پی ٹی آئی سے  جیل میں ملاقات کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض پر سماعت ،عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سلطان تنویر احمد  نےبیرسٹر سلمان صفدر کی  درخواست پر بطور اعتراض کیس پر سماعت کی،درخواست میں آفس ہائیکورٹ نے اعتراض لگایا ہے کہ یہ پراپر کورٹ یعنی راولپنڈی بینچ میں فائل کی جائے ،درخواست میں آئی جی جیل پولیس ، سپریٹنڈنٹ جیل اٹک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار بیرسٹر سلمان صفدر بذات خود عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاء افسران بھی عدالت میں موجود رہے۔

 بریسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ   بابر اعوان نے چیئر مین  پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی ، جو منظور ہو گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف سے صحافیوں کے سوال، سیکورٹی گارڈز طیش میں آگئے، دھکے اور گالیاں دیں، ویڈیو سامنے آگئی

  جسٹس سلطان تنویر احمد  نے کہا کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ چیئرمین  پی ٹی آئی کے کیس سن رہی ہے، آپ بھی کیس کی  شنوائی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، جس پر سلمان صفدر نے کہا کہ  اٹک صوبہ پنجاب کا حصّہ ہے ۔جس پر جسٹس سلطان تنویر نےسلمان صفدر سے کہا کہ  آپ رول 5 پڑھیں اور پراپر کورٹ میں جائیں۔

عدالت نے بریسٹر سلمان صفدر کا موقف سن کر آفس اعتراض برقرار رکھا اور پٹیشن خارج کردی۔

مزیدخبریں