ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Aug 25, 2023 | 20:27:PM

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے وفاقی دالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی پیشگوئی کردی،جبکہ ملک کے وسطی و جنوبی علا قوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔   

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک جبکہ  شام یا رات میں  آندھی،  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے۔خطۂ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے جبکہ  ملک کے دیگر علا قوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔   
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا  کے علاقہ چترال، دیر،سوات،  بٹگرام، شانگلہ،    مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ،مردان،پشاور، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں  آندھی،  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب کے علاقوں  مری ، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ  ،نارووال، سرگودھا، بھکر،نورپورتھل،  میانوالی،لاہور، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں  آندھی/   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے جبکہ  صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،خریداروں نے سر پکڑ لیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا،تاہم ژوب، موسی خیل، بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جبکہ ساحلی علاقوں میں  ہلکی بارش،بوندا باندی  کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق   گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں