پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

Aug 25, 2023 | 21:12:PM
پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان
کیپشن: پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر ) پی سی بی نے 18 ریجنل ٹیموں کے 360کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 18 ریجنل ٹیموں کے 360 کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، ڈومیسٹک کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کو 7 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے پلس کیٹگری میں 20، اے کیٹگری میں 30, بی،سی اور ڈی  کیٹگری میں 30،30 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ای کیٹگری میں 50 اور ایف کیٹگری میں 170 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ’’میرا شیر پتر ‘‘ افغانستان سے جیت پر نسیم شاہ کو ماں کی یاد آگئی

 اے پلس کیٹگری کو 3 لاکھ، اے کیٹگری کو 2 لاکھ، بی کیٹگری کو ایک لاکھ 85 ہزار دہے جائیں گے جبکہ سی کیٹگری کو ایک لاکھ  70 اور ڈی  کیٹگری کو ایک لاکھ  50 ہزار روپے ملیں گے، ای کیٹگری کو بھی ایک لاکھ اور ایف کیٹگری کو 50 ہزار ماہانہ ملیں گے ۔

قائد اعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑی کو 80ہزار، حنیف محمد کھیلنے والے کو  40 ہزار روپے میچ فیس ملے گی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کو میچ فیس 40 ہزار فی میچ جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کو بھی 20 سے 40 ہزار تک دیے جائیں گے۔