سابق وزیر حکومت آزادکشمیر علی شان سونی راولپنڈی سے گرفتار

Aug 25, 2023 | 22:13:PM

(24 نیوز)سابق وزیر خوراک حکومت وممبر اسمبلی آزادکشمیر علی شان سونی کو  راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی کو 2017 میں تھانہ سول لائن راولپنڈی میں درج فراڈ کیس کی ایف آئی آر  میں گرفتار کیا گیا۔

 علی شان سونی کے خلاف یہ مقدمہ 16/5/2017 کو سول لائن تھانہ راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کب ہونگے صدر پاکستان کو معلوم ہے نہ مجھے، شاہد خاقان عباسی

خیال رہے کہ  فراڈ کیس میں ممبر اسمبلی و سابق وزیر کی6 سال بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں