ڈونلڈ ٹرمپ کی جیل سے رہائی کے بعد پہلی ٹوئٹ صارفین میں مقبول

Aug 25, 2023 | 22:46:PM

 (ویب ڈیسک)الیکشن میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتاری اور ضمانت پر رہائی کے بعد  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا (ایکس) پر واپسی ہوگئی۔
 تفصیلات کے  مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے2021 کے بعد کی جانے والی اپنی پہلی ٹوئٹ میں اٹلانٹا جیل میں بنایا گیا، مگ شاٹ، شیئر کرتے ہوئے لکھا "نیور سرینڈر" 3  گھنٹے سے بھی کم وقت میں، ٹرمپ کی اصل پوسٹ کو 36 ملین سے زیادہ ویوز اور 5 لاکھ 30 ہزار لائکس مل گئے, جبکہ 12 گھنٹے کے قریب ٹرمپ کی ٹوئٹ کو 127 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

ٹوئٹر  کے مالک ایلون مسک نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر "نیکسٹ لیول" لکھ کر اسے ری ٹوئٹ کیا۔

 جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل ہنگاموں کے بعد ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ سال ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ دوبارہ فعال کر دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹر پر 2 سال بعد کی گئی پہلی پوسٹ کو تین گھنٹے سے بھی کم وقت میں 36 ملین سے زیادہ صارفین دیکھ چکے جبکہ پانچ لاکھ 30 ہزارلائکس مل چکے تھے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2020 کے الیکشن مداخلت کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہتھیار ڈالنےکی مہلت ختم ہونے سے ایک روز پہلے ہی پیش ہو گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020 کے الیکشن مداخلت کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو فُلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش کیا، امریکی تاریخ میں پہلی بارسابق صدرکی قیدیوں والی تصویر بھی جاری کردی گئی تھی۔

فلٹن کاؤنٹی شیرف کے مطابق ٹرمپ کے ایک بار پھر انگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے، تاہم ٹرمپ فلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش ہونے کے بعد 2 لاکھ ڈالرکی ضمانت کرواتے ہوئے واپس اپنے قافلے کے ساتھ روانہ ہوگئے۔

ٹرمپ نے ڈسٹرکٹ اٹارنی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجیےگا مجھے گرفتاری پیش کرنے کے لیے اٹلانٹا جانے کیلئے تیار ہونا ہے جہاں قتل اور دیگر پر تشددد جرائم تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور مجھے انتہائی بائیں بازو کی لو لائف ڈسٹرکٹ اٹارنی فینی ویلیس کے ہاتھوں گرفتار ہونا ہے۔

مزیدخبریں