(نیرعالم) وزیرآباد میں عوام نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔
وزیرآباد کے علاقہ دھونکل میں عوام نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی ہے تنخواہیں کم اور بل زیادہ آ رہے ہیں، بجلی کے بل نہ جمع کروانے کے مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں، اہل علاقہ چند روز میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کسی بھی قسم کی محکمانہ کاروائی کا سب مل کر سامنا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ارباب اختیار غریب عوام پر رحم کریں اور بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لیں۔