(زاہدبشیرچودھری) آزاد کشمیر میں جنگلات آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 3 اہلکارمعطل ہو گئے۔
بھمبر آزاد کشمیر میں جنگلات آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعظم نے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا، جنگلات کی تباہی سے متعلق وزیراعظم نے ڈی ایف او سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان
واضح رہے کہ سڑک کی تعمیر کے دوران کنسٹرکشن کمپنی نے درختوں کو نقصان پہنچایا تھا، جنگل کو نقصان پہنچانے پر کنسٹرکشن کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد ہونے کا بھی امکان ہے۔