صرف 1500 کی شرط جیتنے کی کوشش، نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لیاقت پور میں محض 1500 کی شرط ایک زندگی نگل گئی، نوجوان نے ساتھیوں سے شرط لگا کر پنجند نہر میں چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق دوستوں کے ساتھ مچھلی کھانے آئے 22 سالہ نوجوان نے اپنے ہی ساتھیوں کے ساتھ نہر کراس کرنے کیلئے 1500 روپے پر شرط لگا کر بنا سوچے سمجھے پنجند نہر میں چھلانگ لگا دی،نوجوان پانی کے تیز بہاؤ کے سبب لہروں کی نظر ہوگیا اور شرط جیتنے کی کوشش میں زندگی کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام محکموں میں تقررو تبادلوں پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری
ریسکیو 1122 نے تلاش میں آپریشن شروع کی لیکن بےسود رہا، نعش بھی تاحال نہ مل سکی۔ریسکیو آپریشن شام تک جاری رہا، بالآخر رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن بند کرنا پڑا۔