اروشی روٹیلا کو مداح نے ایک لاکھ سے زیادہ سرخ گلاب بھیج دئیے

Aug 25, 2024 | 00:25:AM

(24 نیوز)اروشی روٹیلا کو مداح نے ایک لاکھ سے زیادہ سرخ گلاب بھیج دئیے،صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔

بھارت کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کو ان کے مداحوں کی جانب سے ایک لاکھ سے زیادہ سرخ گلاب وصول ہوئے ہیں۔مداح نے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا،چند روزقبل اروشی روٹیلا  نے اپنےسوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں انکے ہاتھ سے خون نکل رہا اور وہ ہسپتال میں آکسیجن لگائے بیٹھی ہیں،ویڈیو دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

  

واضح رہےکہ کچھ ماہ قبل بھی اروشی روٹیلا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں تھی اور فریکچر ہوا تھا،ماڈل گرل اروشی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور تنازعات کے باعث ہمیشہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

مزیدخبریں