بالی ووڈکی مقبول ترین اداکار ہ کون؟ نئی فہرست جاری ہوگئی
جولائی 2024 کی مقبول ترین اداکارائوں کے حوالے سے فہرست ویب سائٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں مقبول ترین فلم اسٹارز کا سروے کرنے والی ایک ویب سائٹ نے جولائی 2024ء کی مقبول ترین بھارتی اداکاراؤں کے نام کی فہرست جاری کردی۔
بھارت میں مقبول ترین فلم اسٹارز کا سروے کرنےوالی ایک ویب سائٹ "اورمیکس میڈیا" نے جولائی 2024 کی مقبول ترین بھارتی اداکاراؤں کے نام کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ مقبول بھارتی اداکارائوں کی دوڑ میں تمام بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین اداکاراؤں کو شکست دیتے ہوئے فہرست میں نمبر ون پر ہیں جبکہ اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں،عالیہ بھٹ اور سمانتھا روتھ کے بعد دیپیکا پڈکون کا نام آتاہے ,چوتھے نمبر پر کاجول اگروال اور پانچویں نمبر پر ننیتارا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نفیس کی دلکش لباس میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سروے رپورٹ کے مطابق فہرست میں چھٹے نمبر پر کترینہ کیف،ساتویں پر تریشا، آٹھویں پر کیارا ایڈوانی، نویں پر کریتی سینن اور آخر میں دسویں نمبر رشمیکا مندانا کا نام آتاہے۔