ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاول دوروف فرانس میں گرفتار

Aug 25, 2024 | 10:42:AM
ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاول دوروف فرانس میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیغام رسانی سے متعلق اہم بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام  کے بانی اور سی ای او پاول دوروف کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاول دوروف آذربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کر لیا۔

روس اور فرانس کی شہریت رکھنے والے پاول دوروف پر قانون نافذ کرنیوالے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ٹیلی گرام کے سی ای او پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پاول دورو پر دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور چوری شدہ چیزیں لینے کا بھی الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم سیاسی کھائی میں گر چکے ہیں‘ وفاقی وزیر نے اہم اعتراف کرلیا

واضح رہے کہ پاول دوروف روس میں پیدا ہوئے تھے تاہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے2014  میں روس چھوڑ دیا تھا۔ ٹیلی گرام روس اور یوکرین میں خاص طور پر مقبول ہے۔