عارف والا :ماموں کی14 سالہ بھانجی سے زیادتی،ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عارف والا کے علاقے میں ماموں نے 14 سالہ حقیقی بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
مذکورہ واقعہ تھانہ قبولہ کے علاقہ میں پیش آیا۔لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ 14 سالہ طیبہ گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم نے گھر میں داخل ہوکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کی جانب سے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او پاکپتن نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔