احمد پور سیال:دریا کے کٹاؤ نے تباہی مچا دی،60  گھر دریا برد

Aug 25, 2024 | 11:12:AM

( تنویر حسین)احمد پور سیال کے موضع سمندوآنہ میں دریا کا کٹاؤ نے تباہی مچا دی تیزی سے جاری ہے ۔ بستی بہلول والی سمیت دو بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں ۔

 علاقہ مکینوں کے مطابق  دریا کا کٹاؤ تیری سے جاری ہے جس کی زد میں آکر   60 کے قریب گھر دریا برد ہوگئے،دریا کا کٹاؤ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی نگل گیا ہے۔بستی بہلول والی سمیت دو آبادیاں دریا برد ہوئیں۔
بجلی کے کھمبے بھی دریا کے کٹاؤ میں آگئے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ  ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ، مکینوں نے  دریا کے کٹاؤ کو روکنے کے لئے فوری طور پر سپر بند بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں