حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں گر گئی ،29 افراد جاں بحق

Aug 25, 2024 | 11:22:AM
حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں گر گئی ،29 افراد جاں بحق
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہےمسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا،حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہ ہو سکیں ۔حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 30افراد سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریکسیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا  مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمیوں کو بس سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہوٹہ کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ کا اظہار اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، انہوں نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔