ڈاکوؤں کے حملے  میں شدید زخمی پولیس اہلکار ائیر ایمبولنس کے ذریعے لاہور منتقل

Aug 25, 2024 | 12:46:PM
 ڈاکوؤں کے حملے  میں شدید زخمی پولیس اہلکار ائیر ایمبولنس کے ذریعے لاہور منتقل
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کی پہلی ائیر ایمبولنس کی عوام کی جان بچانے کی خدمت کا انقلابی سفر جاری ،کچے کے ڈاکوؤں کے حملے  میں شدید زخمی پولیس اہلکار کو مزید علاج کے لئے لاہور منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر شدید زخمی سپاہی کو لاہور منتقل کیا گیا، زخمی سپاہی کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور منتقل کیاگیا ۔

 وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گزشتہ روز رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی تھی ،وزیراعلی پنجاب کو شدید زخمی پولیس اہلکار کے بارے میں بتایاگیا تھا جسے حالت سنبھلنے پر لاہور منتقل کیاگیا ۔

 21 جولائی کو ائیر ایمبولنس کے ذریعے میانوالی میں چھت سے گر کر شدید زخمی ہونے والی خاتون حلیمہ بی بی کو روالپنڈی منتقل کیاگیا تھا، حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے ائیر ایمبولنس کا پہلی بار استعمال ہوا تھا۔