شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت

Aug 25, 2024 | 13:01:PM
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان نے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں، پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کے دعوت نامے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نریندر مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھیجے جانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔