کون بنے گاارشدندیم؟مہوش حیات نے بائیوپک کےلیے اداکارکاانتخاب کرلیا

ارشد ندیم کی تاریخی فتح کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات اُن کی زندگی پر فلم بنانے کا مطالبہ کررہی ہیں

Aug 25, 2024 | 13:14:PM
کون بنے گاارشدندیم؟مہوش حیات نے بائیوپک کےلیے اداکارکاانتخاب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات نے پیرس اولمپکس 2024 ءمیں گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم کی بائیوپِک کے لیے اداکار کا انتخاب کرلیا۔

 ارشد ندیم کی تاریخی فتح کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات اُن کی زندگی پر فلم بنانے کا مطالبہ کررہی ہیں تاکہ دُنیا کو ارشد ندیم کی جدوجہد کے بارے میں معلوم ہوسکے،اس حوالے سے صارفین نے چند پاکستانی اداکاروں کا انتخاب بھی کیا تھا جن میں سرفہرست اداکار و ماڈل عُمر شہزاد تھے۔

اب فلم"پنجاب نہیں جائوں گی"کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے بھی ارشد ندیم کی بائیوپِک کے لیے کردار کا انتخاب کرلیا ہے۔حال ہی میں  اداکار فرحان علی آغا نے سوشل میڈیا پر اپنے ورک آؤٹ کی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں اداکار کی فٹنس دیکھ کرکئی اداکاراؤں سمیت مداح بھی دنگ رہ گئے تھے،فرحان علی آغا کی یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا پیجز نے صارفین سے سوال کیا کہ ارشد ندیم کی بائیوپِک کے لیے فرحان علی آغا پرفیکٹ اداکار ہیں؟اس سوال کے جواب میں جہاں صارفین نے فرحان علی آغا کا انتخاب کیا تو وہیں مہوش حیات نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا " جی ہاں بالکل،ارشد ندیم کے کردار کے لیے فرحان علی آغا بہترین انتخاب ہیں۔"

 اولمپکس گیمز میں پاکستان نے آخری گولڈ میڈل  ہاکی کی بدولت 1984 میں جیتاتھا۔