حضرت داتا گنج بخشؒ کےعرس کی تقریبات کا دوسرا روز، زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 981 ویں عرس مبارک کا آج دوسرا روز ہے، عرس کی تقریبات میں زائرین بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔
حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے دوسرے روز بھی لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں سے آنیوالے زائرین کی جانب سے مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی اور چادریں چڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
عرس کے موقع پر روایتی گہماگہمی نظر آ رہی ہے، عقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے چادریں چڑھانے کیلئے آ رہے ہیں۔
عرس میں آئے زائرین کیلئے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، زائرین کی دودھ، نان حلیم، گوشت اور چاولوں سے تواضع کی جارہی ہے، دودھ کی روایتی سبیل پر زبردست رش ہے، جہاں لوگ قطاروں میں لگ کر دودھ پیتے نظر آتے ہیں۔
عرس کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شرکاء کی مختلف مقامات پر چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ ٹریفک کا رُخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے عرس کے موقع پر کل 26 اگست بروز پیر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلعی انتظامیہ کے دفاتر، عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔