اداکارہ ماروی 26برس بعد بھی فلم بینوں کے ذہنوں سے محونہیں ہوئیں

اگرچہ تین چار فلموں میں ہی اداکاری کی لیکن فلم بینوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے تھے

Aug 25, 2024 | 14:58:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ ماروی کے قتل کو26برس بیت گئے مگر فلم بینوں کے ذہنوں میں وہ آج بھی موجود ہیں۔

سندھ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ماروی نے اگرچہ تین چار فلموں میں ہی اداکاری کی لیکن فلم بینوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش ضرور چھوڑے تھے،اداکار فیصل قریشی کے ساتھ فلم”ماروی“ ان کی یادگار فلم تھی،اگر زندگی انہیں موقع دیتی اور وہ مزید فلموں میں کام کرتیں تو ان کاشُمار صف اوّل کی اداکاراﺅں میں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلمیں کیوں مسترد کیں؟ کنگنارناوت نے بڑاانکشاف کردیا

اداکارہ ماروی کو25 اگست 1998ء کو طارق روڈ کراچی کے ٹریفک سگنل پراس وقت قتل کردیاگیا تھاجب وہ اکیلی گاڑی چلا رہی تھی ،کہاجاتاہے کہ قتل کے بعد کوئی ان کے پاس جانے کو تیار نہ تھا اورکئی گھنٹوں تک ان کی لاش گاڑی میں ہی پڑی رہی تھی کیونکہ پولیس اوردیگرحکام کافی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تھے،ان کی آخری فلم ان کی موت کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں