(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے سابق صدر عارف علوی کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، عارف علوی اختلافات رکھنے والے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات سنیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عارف علوی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز دے گی۔