جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کو سرخ جھنڈی دکھا دی

Aug 25, 2024 | 15:58:PM
جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کو سرخ جھنڈی دکھا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف )حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس بلانے کا معاملہ۔ صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کو سرخ جھنڈی دکھا دی ۔

جمعیت علمائے اسلام کی مذاکراتی ٹیم مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ ملاقات کرے گی،جمیعت علماء اسلام کی مذاکراتی کمیٹی کے دستیاب ارکان مولانا فضل الرحمان سے شام 6 بجے کے قریب ملاقات کریں گے۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان سے پارلیمانی کمیٹیوں کے حوالے سے گائیڈ لائنز لی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں جے یو آئی کی پارلیمانی کمیٹی، تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے گی، دونوں جماعتوں کی دو، دو رکنی پارلیمانی کمیٹیوں کی ملاقات بھی آج رات متوقع ہے، دونوں پارلیمانی کمیٹیوں کی ملاقات کے وقت اور مقام کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا ۔

دو روز قبل مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات میں اتوار کو ذیلی کمیٹیوں کی ملاقات کا اعلان کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار رابطہ کرنے پر جمعیت علما آئی اسلام کی مذاکراتی کمیٹی نے انتظار کرنے کا کہا۔