اسماء عباس اوراعجاز اسلم ہمایوں سعیدکے دفاع کے لیے میدان میں آگئے

فردوس جمال نےحالیہ انٹرویومیں کہا تھا کہ ہمایوں سعید اپنے سے اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے

Aug 25, 2024 | 16:19:PM
اسماء عباس اوراعجاز اسلم ہمایوں سعیدکے دفاع کے لیے میدان میں آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ اسماء عباس اوراداکاراعجاز اسلم  نے ہمایوں سعید کی اداکاری پر تنقید کرنے پر فردوس جمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سینئراداکارفردوس جمال نےحال ہی میں انٹرویومیں کہا تھا کہ میری نظر میں ہمایوں سعید ایک اچھے اداکار نہیں ہیں، انڈسٹری میں اُن سے بہتر اور باصلاحیت اداکار بھی موجود ہیں،اللہ تعالیٰ نے ہمایوں سعید کو بہت وسائل دیئے ہیں، اُنہیں پلیٹ فارمز ملے ہیں اور اُنہوں نے چند اچھے ڈراموں میں کام کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اُنہیں پسند کرتے ہیں،ہمایوں سعید اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ اپنے سے کسی اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔

سینئر اداکار کی تنقید پر ہمایوں سعید تو خاموش ہیں لیکن اداکارہ اسماء عباس اور اداکار اعجاز اسلم اُن کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

اسماء عباس نے فردوس جمال کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ بے چارے!اب ٹی وی شوز میں بیٹھ کر یہی کرسکتے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ فردوس جمال میں منفیت کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

دوسری جانب اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہمایوں سعید کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر اداکار کے متنازعہ تبصرے کے باوجود لاکھوں لوگ ہمایوں سعید کی کامیابی سے متاثر ہورہے ہیں،فردوس جمال کی تنقید پر ہمایوں سعید کی خاموشی چیخ چیخ کر اُن کی کامیابیوں کا اعلان کررہی ہے،فردوس  جمال  دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اُن کی کامیابیوں کو غور سے دیکھیں۔