سکھر: 3 محنت کش اغوا، تشدد کی ویڈیو وائرل ،ڈاکوؤں کا بھاری تاوان کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ کے ضلع سکھر سے ڈاکوؤں نے 3 محنت کشوں کو اغوا کردیا، تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے بازیابی کیلئے بھاری رقم کی ڈیمانڈ کی ہے۔
سندھ میں ڈاکوؤں قابو سے ناہر ہوگئے، سکھر سے فیکٹری کے 3 مزدور اغوا ڈاکوؤں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی،ڈاکو نے مغویوں کی تشددکی ویڈیو وائرل کرکے بھاری رقم مانگ لی ،اغوا ہونے والے مزدور وں میں نادر جمالی، راشد ملک اور وحید ملک شامل ہیں،اغوا ہونے والے مغوی راشد ملک وحید ملک کا تعلق خیرپور جبکہ نادر جمالی کا تعلق سکھر کے بچل شاہ میانی سے ہے،مغوی کے بھائی ظہیر ملککا کہنا ہے کہ تینوں مغوی سکھر کی خانگی گھی کی مل میں کام کرتے تھے ،سکھر فیکٹری سے کسی شہر گئے تھیں جو واپس نہیں آئے ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کی ہے،محنت کش کے گھروں میں مایوسی پھیل گئی۔
ایس ایس پی سکھرامجد شیخ کے مطابق یہ مغوی شکارپور ضلع کے غوثپور سے اغوا ہوئے ہیں، ہم بھی مغویوں کی بازیابی کےلئے کوششیں کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک کروڑ سر کی قیمت رکھنے والے ڈاکو کا خود وزارت داخلہ کی نمبر پر رابطے کی ویڈیو وائرل ، اہم مطالبہ بھی کردیا