کہوٹہ بس حادثہ: راولپنڈی کے معروف نعت خواں الیاس قریشی بھی جاں بحق

Aug 25, 2024 | 18:03:PM
کہوٹہ بس حادثہ: راولپنڈی کے معروف نعت خواں الیاس قریشی بھی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) کہوٹہ بس حادثے میں راولپنڈی کے معروف نعت خواں الیاس قریشی بھی جاں بحق ہو گئے۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے معروف نعت خواں الیاس قریشی کہوٹہ میں نعت خوانی کی محفل میں شرکت کے بعد بذریعہ بس سفر کر رہے تھے، وہ بتھیا شریف عرس کی تقریب میں حاضری کے لئے جا رہے تھے کہ دورانِ سفر حادثے میں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں: دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے زخمی

واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس آج صبح راولپنڈی سے آزاد کشمیر کی طرف جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں معروف نعت خواں الیاس قریشی سمیت بس میں سوار 25 کے 25 افراد ہی جان کی بازی ہار گئے۔