بارشوں کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کا سکولوں کی چھتوں کی صفائی کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آئمہ خان) محکمہ موسمیات کی جانب سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کی چھتوں کی صفائی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کی 26 تا 30 اگست بارش کی پیشگوئی کر دی، بارشوں کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کا اہم حکم نامہ جاری کر دیا، محکمہ تعلیم سندھ نے بارشوں کے پیش نظر سکولوں کی چھتوں کی صفائی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی اور تمام سکولوں کے سربراہان کو چھتوں کو اچھی طرح صفائی کرنے کے لئے خط بھی لکھ دیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے حالیہ موسم کی پیشن گوئی کی ہے، 26 سے 30 اگست 2024 تک شدید بارش متوقع ہے، سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ طلبا اور عملے کی بہبود کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ ورک ، انٹرنیٹ ، اے ٹی ایم اور سیٹلائٹ سروس متاثر ہونے کا خطرہ
محکمہ تعلیم سندھ نے مزید لکھا کہ پانی جمع ہونے کی سبب سکول کی عمارتوں کو لیک ہونے اور ممکنہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تمام سکول ہیڈماسٹرز نکاسی آب کے نظام کی جانچ پڑتال پہلے ہی مکمل کرلیں۔
مزید براں محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سکولوں کو محکمہ کو مطلع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔