بنگلادیش کے ہاتھوں شکست ،چئیرمین پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست پر چئیرمین پی سی بی کا پر ردعمل سامنے آگیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کرکے رہوں گا إنشاء اللہ، انہوں نے کہا کہ چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی ،میرے الفاظ یاد رکھیں، بہت ساری چیزیں بیک اینڈ پر ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی، میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پاکستانی شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی