سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے ہو گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل ہونے والے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ۔
حکومت کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے نظام میں تبدیلی کیلئے کل قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کل منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا،اس کے علاوہ قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے سال 21-2020 ایوان میں پیش ہو گی،ملک میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسز پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے،چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع فتح اللہ خان بھنگ کے کنٹرول اور ریگولیشن کیلئے اتھارٹی کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے،حنا ربانی کھر اپاسٹائل بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی رپورٹ پیش کریں گے،فاروق ستار پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کی رپورٹ پیش کریں گے،بشیر احمد ورک مبارک ثانی کیس پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کریں گے،تعلیمی اداروں میں طلبہ کی جانب سے منشیات کے استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔
صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث جاری رہے گی،مختلف اراکین قومی اسمبلی کے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز میں شمولیت کی تحریک پیش کی جائے گی،مختلف اراکین قومی اسمبلی کے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں شمولیت کی تحریک پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف عالم دین مولانا انتظار الحق تھانوی انتقال کرگئے