(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی سرکاری دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے،آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا،انہوں نے کہاکہ نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعظم آفس کے سٹاف کی گزشتہ ہفتے ای آفس کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی،وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے بذاتِ خود ای آفس پر فائلز موصول کیں، وزیراعظم نے کہاکہ ای آفس پاکستان میں ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلئے نہایت کلیدی اقدام ہے،وزیراعظم نے آئندہ دو ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پر پیش رفت پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف عالم دین مولانا انتظار الحق تھانوی وفات پا گئے