بھارت میں برڈ فلو کے پھیلاؤ سے1800 پرندوں کی اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک مقامی پولٹری فارم میں برڈ فلو کے باعث 1800مرغیاں ہلاک ہوگئیں جبکہ متعدد پرندوں کو تلف کرنے کا کام بھی جاری ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کا بتانا ہے کہ ایویئن انفلوئنزا H5N1 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ہزار سے زائد مرغیوں کو تلف کردیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر آف ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ متاثرہ پرندوں کو تلف کرنے کا کام جاری ہے اور تقریبا 20 ہزار پرندوں اور جانوروں کو تلف کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ برڈ فلو کی H5N1 قسم جانوروں سے انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہے،برڈ فلو کا پھیلا حکومتوں اور پولٹری انڈسٹری کیلئے تشویش کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش:سیلاب نے تباہی مچا دی، 15 افراد ہلاک، 48 لاکھ متاثر