فلم ’آدی پرش‘ کی سینئر اداکارہ آشا شرما انتقال کرگئیں  

Aug 25, 2024 | 20:22:PM
فلم ’آدی پرش‘ کی سینئر اداکارہ آشا شرما انتقال کرگئیں  
کیپشن: اداکارہ آشا شرما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ آشا شرما 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس کی سینے اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن (CINTAA) نے تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی لیکن انڈسٹری ان کے انتقال پر سوگوار ہے۔آشا شرما فلموں اور ٹی وی شوز میں ماں اور دادی کے کرداروں کیلئے مشہور تھیں اور ان کے یہ کردار ناظرین میں بہت پسند کئے گئے۔

 وہ ٹی وی سیریل ’کم کم بھاگیہ‘ میں دادی کے کردار کیلئے خاص طور پر جانی جاتی تھیں۔ان کی فلموں میں ’دو دِشائیں‘، ’انصاف کون کرے گا‘، ’پیار تو ہونا ہی تھا‘، ’ہم کو تم سے پیار ہے‘، ’ہم تمہارے ہیں صنم‘، اور ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ شامل ہیں۔آشا شرما کی آخری فلم ’آدی پرش‘ تھی، جس میں انہوں نے پربھاس اور کریتی سینن کے ساتھ کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وقار یونس کا پی سی بی کے عہدے سے متعلق اہم فیصلہ